بدین ضلع کے بعض حلقوں میں ہونیوالی پولنگ کے تمام انتظامات مکمل

Badin

Badin

تلہار (امتیاز جونیجو) بدین ضلع کے بعض حلقوں میں کل (آج) ہونیوالی پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کیجانب سے اچانک الیکشن ملتوی کرنیکا اعلان کر کے امیدواروں ووٹرز اور عملے میں بیچینی کی لہر پھیلادی الیکشن کیلئے ایک دن پہلے مختلف علائقوں سے عملہ آکر پورا دن انتظار کرنے کے بعد رٹرننگ آفیس سے سامان وصول کرکے بڑی مشکل سے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہی تھا کہ اچانک اس بڑے اعلان نے ہر کسی کے کان کھڑے کردئے جس کے بعد جہاں جہاں پولیس نفری اور پولنگ آفیسرز اپنی ڈیوٹیوں کی جگہ سامان سمیت پہنچ چکے تھے۔

وہ چند منٹ کے وقفے کے بعدملنے والے احکامات پر پھر سے سامان سمیت رٹرننگ آفیس واپسی کیلئے نکل پڑے واضع رہے کہ اس سے پہلے 19ڈسمبر کو مذکورہ حلقوں میں پولنگ اسٹاف سامان سمیت پہنچ چکا تھا رات دیر سے احکامات ملنے کے بعد اسی طرح تکلیف سے گذر کر واپس ہوئے تھے جبکہ عوامی حلقوں میں بھی اس حوالے سے پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے عام لوگ بار بار الیکشن ملتوی ہونے اور ووٹنگ کا عمل نہ ہونے کی وجہ سے تنگ آچکے ہیںان کا کہنا ہے کہ الیکشن نے ہماری طرز زندگی کو سخت متاثر کر رکھا ہے۔