بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں ایک بار پھر سے موسلادھار بارش شروع، ایک دن کے وقفے کے بعد تیز طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دی، بارش کے باعث آسمانی بجلی گرنے سے ایک عورت فوت ہو گئی جب کے ایک سیم نالے کو پانچ مقامات پر شگاف بھی پڑ گیا۔
ضلع بدین کے مختلف شہروں ٹنڈو باگو، گولاڑچی، تلہار، ماتلی بدین اور نواحی علاقوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر سے موسلادھا تیز بارش شروع ہوگئی ہے، تیز بارش کے بعد شہر بھر میں پانی جمع ہوگیا ہے، جبکہ بدین کے نواحی گاؤں کرم علی چانگ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 45 سالا عورت خدیجہ فوت ہو گئی۔
دوسری جانب تیز بارش کے باعث بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے مقام پر آر ون سیم نالے کا شگاف پڑ جانے کے باعث آر ڈی 55 اور 56 کے مختلف مقامات پر 5 شگاف لگ چکے ہیں جن کو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت پر کرنے میں مصروف ہے، جبکہ محکمہ آبپاشی عملداروں کی جانب سے ابھی تک وہاں پر کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہے ، پانی سینکڑو ایکڑ ایراضی پر کھڑی فصلیں اور پانچ دیہاتوں محمود پنھور، صدیق مہران پوٹا، دین محمد مہران پوٹا، ڈنہ درس، سونو کولہی شامل پانی کے نیچے آگئے ہیں۔