ضلع بدین میں پڑنے والی حالیہ بارشوں کے بعد 80 سے زائد تعلیمی ادارے بارش کی پانی کی لپیٹ میں

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں پڑنے والی حالیہ بارشوں کے بعد 80 سے زائد تعلیمی ادارے بارش کی پانی کی لپیٹ میں ہیں ان اسکول کی عمارتوں سے بارش کے پانی کا اخراج تاحال ممکن نہ ہو سکا ہے جبکہ صورتحال کے باعث متاثرہ اسکولوں میں تدریسی عمل بھی جزوی طور پہ معطل ہو کر رہ گیا ہے۔۔

ضلع بدین میں پڑنے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بدین گولارچی اور ٹنڈو باگو تحصیلوں کے 80 سے زائد اسکول زیر آب ہیں اور بارش کا پانی ان اسکول کی عمارتوں کے احاطے اور اردگرد کھڑا ہے جس کے نتیجے میں اساتذہ اور طالبعلموں کا کلاسوں تک پہنچنا کڑا امتحان بن گیا ہے۔

اکثر مقامات پہ ٹیچر اور طالبعلم بارش کے پانی سے گزر کر اسکول تک جانے پہ مجبور ہیں اور تاحال ان تعلیمی اداروں سے بارش کے پانی کا اخراج نہ ہو سکا ہے جس کے باعث نہ صرف متاثرہ اسکولوں میں تعلیمی عمل جزوی طور پہ متاثر ہے بلکہ طالبعلموں کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ شدید پریشانی سے دوچار ہے اور اسکولوں کی عمارتوں سے برساتی پانی کے نکاس کے لئے کوئی اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہے۔۔