بدین کی تحصیل گولاچی کے قریبی گاؤں پر پولیس کا چھاپا، پیش امام گرفتار

Badin

Badin

بدین : بدین کی تحصیل گولاچی کے قریبی گاؤں پر پولیس کا چھاپا، توڑ پھوڑ، پیش امام گرفتار، ضلع بدین کی تحصیل گولاڑچی کے قریبی گاؤں پر پولیس کے ڈی ایس پی 9موبائلز اور 50سے زائد اہکاروں کے ساتھ گاؤں احمد میمن پر فجر کے ٹائم چھاپا مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھروں کے اندر داخل ہوا اور عورتوں کو بدتمیزی کے ساتھ اٹھا کر احسان، واجد میمن اور دیگر کا معلوم کیا نا ملنے پر گھر کے کمروں کے تالے توڑ کر کمروں کے اندر موجود سامان باہر پھینک دیا جس کے بعد گاؤں کے پیش امام مختیار میمن کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

گاؤں کے مکینوں قاسم میمن، ھاشم میمن اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا کی حمایت کے باعث ہمارے گھروں پر ڈاکوؤں کی طرح سے حملہ کرکے زیادتی کی ہے، انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اپیل کی کہ پولیس کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔

دوسری جانب گذشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے حامیوں دلدار علی میمن، ممتاز علی میمن، حاجی مشتاق کھوکر، محمد یوسف ٹالپر اور دیگر کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے پر گولاڑچی تھانے پر اے ایس آئی محمد یاسین بروہی کی مدعیت میں دفہ504,353,149,341پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ممتاز علی اور دیدار میمن نے کہا ہے کہ پولیس لاکھ کوشش کرے۔

لیکن ہم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے جبکہ پولیس نے دیدارمیمن اور حاجی مشتاق میمن کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپے مار رہی ہے لیکن ابھی تک ان کو گرفتار کیا نہیں جاسکا ہے۔۔۔۔