بدین (عمران عباس) بدین میں پینے کے پانی کی قلت اور بدبودار پانی کی فراہمی کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، شہریوں اشفاق احمد کھوسہ، رمضان ملاح، کریم بخش میمن، فدا لوہار اور دیگر کی قیاد ت میں سینکڑوں افراد نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔
مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کو ہر ماہ دو کروڑ سے زائد کی رقم شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے گورنمنٹ کی جانب سے دی جاتی ہے اس کے باوجود بدین شہر میں گذرشتہ کچھ سالوں سے ترقیاتی کام نہیں کیئے جا رہے ہیں۔
ترقیاتی کام ایک طرف لیکن لوگو ں کو پینے کا صاف پانی جو شہریوں کا حق ہے اس سے بھی محروم کردیا گیا ہے گندا اور بدبودار پانی فراہم کرکے لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کیا جا رہاہے۔
شہریوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ بدین شہر کو بنیادی سہولتیں فراہم کرکے ان کے دلوں سے مایوسی ختم کی جائے۔