بدین میں تعلیمی جاگرتا مہم ریلی

Badin Jagata Rally

Badin Jagata Rally

بدین (عمران عباس) بدین میں تعلیمی جاگرتا مہم ریلی، تعلیمی شعوری پیدا کرنے کے لیئے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے شہباز روڈ سے بدین پریس کلب تک تعلقہ آفیسر سید عمران شاھ، ڈپٹی ڈی او پرائمری اللہ رکھیو نھڑیو بہادر بھرگھڑی، اشفاق میمن، فہیم خواجہ، غلام رسول سومرو اور دیگر کے رہنمائی میں جاگرتا ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے نوازیں اس میں سرکار آپ سے مکمل تعاون کریگی

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پڑھائی کے لیئے مفت کتابیں اور دیگر سامان دیا جا رہا ہے جسے والدین کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم دلائیں تاکہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں سب سے بڑا کردار تعلیم کا ہوتا ہے

آج اگر دنیا کے ممالک ترقی کی راہ پر گامزند ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ تعلیم ہے اور اگر ہمارے پاکستان کو بھی اس دوڑ میں شامل ہونا ہے توبچوں کے لیئے تعلیم انتہائی ضروری ہے اور اس دوڑ میں ہم سب کو ملک کر آگے بڑھنا ہے۔