بدین (عمران عباس) بدین کے شہباز روڈ اور علاقے کی گزشتہ چار دنوں سے بجلی منقطع کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا اور سراپا احتجاج بن گئے، جبکہ راستہ کھلوانے کے لیئے آنے والی پولیس بھی واپس لوٹ گئی۔
بدین شہر کامرکزی علاقہ شہباز روڈ کی گزشتہ چار دنوں سے خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے باعث لائٹ معطل کردی گئی ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر روڈ بھی بند کردیا۔
راستہ کھلوانے کےلیئے آنے والی پولیس کو بھی احتجاج کرنے والے لوگوں نے خالی ہاتھ لوٹا دیا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار دنوں سے حیسکو والوں کی جانب سےخراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیئے لے جایا گیا ہے لیکن واپس نہیں لگایا گیا ہے جس کے باعث پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، جبکہ شکایت کے لیئے جانے کے بعد حیسکو افیس میں کوئی ذمہ دار بھی نہیں ملتا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے کی بجلی کو جلد بحال کیا جائے بصورت دیگر حیسکو آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، دوسری جانب حسیکو حکام کے مطابق ٹرانفارمر بننے کے لیئے دے دیا گیا ہے اور جلد ہی دوسرا ٹرانسفارمر لگا کر بجلی کو بحال کردیا جائے گا۔۔۔۔