بدین میں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا کا آپریشن جاری

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا کا آپریشن جاری، کنیکشن منقطہ کرکے تار قبضے میں لے لی گئی، ایس ڈی اور ذوالفقار جمالی اور اللہ بخش کا تیار کی سربراہی میں واپڈ ا کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں عابد ٹاﺅن، گوپانگ محلہ، شہباز روڈ، باغ محلہ، شاہی بازار میں کاروائی کرکے غیر قانونی طور پر لگائے گئے 250 سے زائد کنیکشن جب کہ 400 سے زائدم قروض صارفین کے کنیکنش منقطہ کر دیئے اور تاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

ایس ڈی او ہیسکو ذوالفقار جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ بل ادا ناکرنے والوں سے 11لاکھ سے زائد کی وصولی کی گئی ہے جس کے بعد ان کے کنیکشن کو پھر سے بحال کردیا گیا ہے۔