بدین (عمران عباس) جشن آزادی کے موقع پر جہاں پوری پاکستان کی طرح ضلع بدین میں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا وہاں ضلع کونسل بدین کے ملازمیں پریس کلب کے سامنے گذشتہ 8 ماہ سے تنخواہیں نا ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔
مظاہرے میں شریک ملازمیں کے رہنماؤں وزیر علی خاصخیلی، محمد خان ، امیر علی ، احمد گوپانگ اور دیگر نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن پر احتجاج کرکے ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آزادی کے نام پر ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8 ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جارہی جس کا ذمہ دار ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی ہے۔
انہوں نےکہا ضلع کونسل میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں جن کو ہماری تنخواہوں میں سے پیسے دیئے جارہے ہیں، رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے آزاد ملک کے حکمران اور ان کے رکھے ہوئے کرپٹ ملازمیں کس طرح ہمارے حقوق پر قبضہ کرکے ہمیں پھر سے غلام بنانا چاہتے ہیں۔
مظاہریں نے ڈپٹی کمشنر بدین کے خلاف سخت نعریبا زی بھی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں کو بحال کرکے غیر قانونی بھرتی ہونے والے ملازمیں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔