بدین (عمران عباس) ڈی سی بدین کے تبادلہ پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں سمیت دیگر سیاسی سماجی کاروباری آبادکار اور صحافیوں کے علاوہ ملازمین کی جانب سے ڈی سی بدین کے تبادلہ پر خوشی کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی کے کارکنوں شہریوں کی جانب سے ڈی سی کے تبادلہ کی خوشی کے اظہار میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
عام انتخاب سے قبل نگران دور میں بدین تعینات ہونے والے ڈی سی رفیق قریشی نے کیسی موقع پر عوام سے رابطہ نہیں رکھا کبھی عوامی کهلی کچہری نہی کی اور کبھی شہری اور دیہی علاقوں کا دورہ نہی کیا،ڈی سی بدین ملک کی اہم سیاسی شخصیت کے کاروباری نگران انور مجید کے قریبی سمجھے جاتے تهے اپنی تین سال سے زائد تعیناتی کے دوران ہر موقع پر تمام حلقوں میں متنازع رہے۔
عوام دشمن رویے کے باعث کبھی بهی کیسی بهی سیاسی سماجی کاروباری شہری عوامی اور صحافیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دعوت نہی دی گئی جبکہ رشوت اور کرپشن کا عام ہونے کے خلاف پیپلزپارٹی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گروپ شہریوں سیاسی سماجی کاروباری آبادگار ہاریوں کے علاوہ سرکاری ملازمین کے احتجاج روز کا معمول بنے رہے۔