بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہرکڑیو گھنور میں کراچی سے عید منانے کے لیئے آنے والے خاندان کی چار بچیاں گھر کے قریب بہنے والی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، دو جاں بحق جبکہ دو کو بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کلری سے بدین کے نواحی شہر کڑیو گھنور میں اپنے رشتیداروں کے ہاں عید کی چھٹیاں منانے کے لیئے آنے والے سہتو خاندان کی چار بیٹیاں فہمیدہ، شازیہ، رباب اور کومل گھر کے نزدیک سے بہنے والی سم نالے میں پکنگ منانے کے لیئے نالے میں اتریں تو ڈوب گئیں جب میں سے دو لڑکیاں 17سالا فہمیدہ اور 15سالا شازیہ ڈوب گئیں، جب کہ دو رباب اور کومل کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔
ڈوب جانے والی بچیوں کے لاش رات دیر سے نکال لیئے گئے،ہو نے والے اس واقعے سے عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں جبکہ لاشوں کو ورثاء اپنے ساتھ کراچی لے گئے۔