بدین (عمران عباس) بدین میں محکمہ صحت نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو ہی ماموں بنا ڈالا تین سو بستر پہ مشتمل جدید اسپتال پہ آصف زرداری کے افتتاح کی تختی تو لگوا لی مگر تین سال گزرنے کے باوجود اسپتال کی تعمیر ہی مکمل نہ ہو سکی۔
بدین میں گولارچی روڈ پہ تقریبا اسی کروڑسے زائد کی لاگت سے تعمیر کرائے جانے والے تین سو بستروں کے اسپتال کا افتتاح اس وقت کے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے بلاول ہائوس کراچی میں سال دو ہزار تیرہ میں کیا تھا جس کی افتتاحی تختی اسپتال میں نصب ہے تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال اس وقت مکمل تھا اور نہ آج مکمل ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ افتتاح کے تین سال بعد بھی یہ اسپتال مکمل نہیں ہوا اور اسے تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیر سے قبل ہی اسپتال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔