بدین (عمران عباس خواجہ) بدین میں شدید گرمی کے باعث پاکستان آرمی کی جانب سے ھیٹ اسٹروک سینٹر کا قیام کردیا گیا ہے، بدین بوائز ھائی اسکول میں قائم کیئے گئے سینٹر میں ضلع بدین کے مختلف شہروں ماتلی، تلہار، گولاڑچی، ٹنڈو باگو، نندو شہر، کڈھن اور دیگر علاقوں کے مریض طبی علاج کے لیئے پہنچے جہاں پر آرمی کے جوانوں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔
بدین میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بدین میں گرمی کے باعث 10سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں، بدین میں قائم اس سینٹر میں ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے جو یہاں پر آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کرینگے، اس کے علاوہ یہاں پر حیدرآباد سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پہنچے گی جو یہاں پر موجود مریضوں کو گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے بارے میں اگاہی دے گی۔
بدین کی عوام نے پاک آرمی کی جانب سے اس اقدام کو سرہا ہے اور کہا ہے کہ ایسے سینٹر قائم ہونے سے شہر میں اموات کا سلسلہ کم ہوگا، دوسری جانب بدین میں قیامت خیز گرمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ضلع بدین کے مختلف شہروں ماتلی، بدین گولاڑچی، تلہار اور دیگر شہروں میں دس سے زائد افرادگرمی کے باعث لقمہ اجل کا شکار ہوگئے ہیں اور کئی افراد بیہوشی کی حالت میں مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رمضان کے پہلے عشرے سے شروع ہونے والی گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گولاڑچی شہر میں اسماعیل میمن اور گاؤں جونا میں عیداں بگھیوجب کہ ماتلی میں 50سالا عادو کولہی،اور 60سالا محمد رمضان اور 70سالا فتح خاتون، بدین میں پیر عالیشہ کورٹ میں بجلے تھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث محمد رحیم شیدی فوت ہوگیااس کے علاوہ ماتلی شہر میں چھانگو کولہی گرمی کے باعث بیہوش ہوگیا جس کو مقامی اسپتال میں طبی امداد کے لیئے روانہ کیا گیا۔