بدین میں حیسکو انتظامیہ کی من مانی، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

Load Shedding

Load Shedding

بدین ( عمران عباس) بدین میں حیسکو انتظامیہ کی من مانی، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، شہری سخت اذیت میں مبتلا، پورے سند ھ میں گذشتہ ایک ہفتہ سےشدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ بدین حیسکو انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بڑھا کر 20 گھنٹے تک کردیا ہے ، گرمی زیادہ ہونے کے باعث شہری سخت اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کہ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

گذشتہ تین دنوں کے دوران رات 2بجے بجلی چلی جاتی ہے اور دن کو دو بجے بجلی آتی ہے، جس کے باعث گھروں کے اندر فرج میں موجود کھانے پینے کی اشیاءخراب ہوجاتی ہے ، لائٹ نا ہونے کے باعث شہر کے اندر برف والوں نے بھی اپنی مرضی کے مطابق پیسے بٹورنے شروع کردیئے ہیں،کمپلین کرنے پر کوئی فون کو رسیو نہیں کرتا جبکہ حیسکو آفیس میں عملہ موجود نہیں ہوتا ،واپڈا کی اس من مانی پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

بدین کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی الیکشن مہم کے بڑے بڑے اشتہارات میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کی بات کررہی ہے جبکہ حکومت سندھ لوڈ شیڈنگ کو بڑھا رہی ہے ، علاقہ مکینوں نے بجلی کے وفاقی وزیر عابد شیر علی سے اپیل کی کہ وہ حیسکو بدین کے اس رویے پر فوری نوٹس لے کر بدین میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے بدین کی عوام کی مشکلاتوں کو کم کرے۔