بدین (عمران عباس) بدین میں ہندو برادی میں رکھشا بندھن کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں یہ تہوار بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا۔
مگر بدین میں ہندو برادی کی بڑی تعداد آباد ہے اسی لئے یہاں رکھشا بندھن کے رنگ ہی نرالے ہیںراکھی کے دن ہر بہن اپنے بھائی کی کلائی پہ رنگین دھاگہ باندھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
جبکہ بھائیوںنے اپنی بہن کے سر پہ ہاتھ رکھ کر اسکی حفاظت کی ذمہ داری کا عہد دہریا ،اس عہد و پیمان کے بعد منہ میٹھا کرنا اور ایکدوسرے کو تحائف دینا بھی معمول تھا ،غریب ہو یا امیر چھوٹا ہو یا بڑا،، ہندو برادری میں کسی بھی بھائی کے لئے بہن سے راکھی بندھوانا ناگزیر ہے۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ تہوا ر خوشی و مسرت کے ساتھ احترام اور بھائی بہن کے رشتے کے احترام اور پاکیزگی کا بھی دوسرا نام ہے ،ہندو برادی کی جانب سے بھر پور جوش و جذبے سے منایا جانے والے رکھشا بندھن کا تہوار اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ملک میں تمام اقلیتیوں کو اپنی مذہبی تہوار اور رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزادی حاصل ہے۔