اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے کیمپ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بنتے جا رہے ہیں، سٹریٹجک ڈیپتھ کا نظریہ ختم ہو چکا، سیکرٹری خارجہ کہتے ہیں انگور اڈا معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
امریکی مطالبات مسترد کر دئیے۔ سینٹ کی دفاع اور خارجہ امور کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ، افغان مہاجرین کے کیمپ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بن رہے ہیں ۔ سرتاج عزیز کا انکشاف، اپنی کوئی پوسٹ کسی کو دی نہ علاقہ، انگور اڈا معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو نقصان پوری دنیا کا ہو گا۔
سیکرٹری خارجہ کی بریفنگ۔ اعتزاز چوہدری نے کہا افغان طالبان کیخلاف پاکستان میں آپریشن کا مقصد نئی جنگ پاکستان میں لانے کے مترادف ہوگا ۔ امریکا چاہتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف ایکشن لیا جائے، شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کیا جائے ، میزائلوں کی رینج کو کم کیا جائے۔
پاکستان نے امریکہ کا ہر مطالبہ مسترد کر دیا ۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے امن عمل بات چیت سے بڑھانا ہے یا جنگ سے ؟ چار فریقی فورم سے افغان امن عمل کا پیغام واضح ہونا چاہیئے۔ یہ ٹاک ٹاک واک واک نہیں چلے گی۔