بدین کی خبریں 10/7/2015

Badin Civil Hospita

Badin Civil Hospita

بدین (عمران عباس) سول اسپتال بدین میں ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے 9ماہ کی بچی فوت، متوفی بچی کے لواحقین کاڈاکٹر کے خلاف سول اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،سات دن قبل سول اسپتال بدین میں بخاراور گیسٹرو کی کیفیت میں علاج کے لیئے فریدہ ھالیپوٹو کو داخل کیا گیا تھا، علاج ہونے سے بچی کی طبعیت میں کافی بہتری آچکی تھی لیکن گذرشتہ روزانجیکشن لگنے سے انچانک اس کی حالت خراب ہوگئی اور بچی فوت ہوگئی، فوت ہونے والی بچی کے والدمیر محمد ھالیپوٹو نے انجیکشن لگانے والے ڈاکٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجیکشن لگانے اور اسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث میری بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دی، بچی کے والد اور ان کے لواحقین کی جانب سے سول اسپتال کے سامنے شدید احتجاج کرکے ٹائر جلائے گئے، مظاہرہ کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ بچی کی جان لینے والے ڈاکٹر کو فوری گرفتار کیا جائے، دوسری جانب سول اسپتال بدین کے سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کو بچی کو گیسٹرو تھا، دست اور الٹیاں ہونے کے باعث بچی کی حالت پہلے سے بہت خراب تھی، ڈاکٹر میندھرو نے مزید کہا کہ میں خود اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہوں اور تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے،جو جلدی اپنی رپورٹ پیش کرینگے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس) بدین کے شہر سیرانی کے نواحی گاؤں آچار ملاح کے مکینوں کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر و دھرنا، پولیس اہلکار مخالفین سے ملکر ہم پرتشدد کرکے ہمیں گاؤں سے ناکلنا چاہتا ہے، مظاہرین، تفصیلات کے مطابق بدین کے شہر سیرانی کے گاؤں آچار ملاح کے مکینوں نے عورتوں اور بچوں سمیت بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، دھرنے میں شریک حلیمہ، عائشہ، عبداللطیف، میر محمد، فتح خان ملاح اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ دن قبل زمینی تقرار کے باعث جذبات میں آکر ہمارے ایک شخص مٹھاخان نے سانون ملاح کو قتل کردیا جس کے بعداس نے خود تھانے جاکر اپنی گرفتاری پیش کردی، لیکن مخالفین نے پولیس کے اہلکار ھاشم ملاح کی معرفت گرفتار ہونے والے مٹھا خان کے بے قصور بیٹے کو بھی قتل میں نامزد کرواکر اسے بھی گرفتارکروادیا ہے، اب وہ اپنے مسلحہ لوگوں کو ہمارے گاؤں میں بیٹھا کر ہم پر تشدد کررہے ہیں اور ہمیں گاؤں خالی کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں، اس کے علاوہ ہماری زمینوں میں کھڑی فصل کو بھی جلادیا ہے اور گھر وں میں بھی لوٹ مار مچادی ہے جس کے باعث ہم سخت عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں آئی جی سندھ، ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ پولیس اہلکار اور دیگر مسلحہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔۔۔

Badin Protest

Badin Protest