بدین : سول اسپتال میں 26 سالہ حاملہ خاتون دوران زچگی جاں بحق، تھر پارکر سے تعلق رکھنے والی شریمتی ھیما کے مرنے کے کچھ دیر بعد ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث اس کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیاہے، خاتون کی زچگی کے دوران اسپتال مین ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔
حاملہ خاتون ھیما کو صبح سول اسپتال بدین لایا گیا تھا جس کو اسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈ لیبر روم میں چھوڑ کر غائب ہو گیا،ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث جابحق ہونے والی خاتون اور بچے کا تعلق تھر پارکر سے ہے، خاتون مزدوری کے غرض سے بدین کے نوائی گاﺅں لال خان چانگ سے آئی ہوئی تھی، عورت کی لاش اس کے ورثاءواپس اپنے گاﺅں لے گئے جہاں پر ان کی آخری رسومات اداکی گئیں۔
جاں بحق ہونے والی عورت انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی جب اس کی لاش اس کے گھر لے گئے تو وہاں پر چارپائی بھی موجود نہیں تھی، جبکہ لاشے پہنچنے پر رشتیدار خواتین میں کہرام مچ گیا۔