بدین : اسلام سے متاثر ہو کر ہندو خاندان نے اسلام قبول کر لیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) اسلام سے متاثر ہو کر ہندو خاندان نے اسلام قبول کر لیا، دارالعلوم جامعہ محمودیہ قادریہ میں قبول اسلام کی سادہ لیکن پروقار تقریب۔

بدین شہر کے رہائیشی میھار ولد لڈو بھیل نے اپنے خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ دارالعلوم جامعہ محمودیہ قادری ستیانی شریف میں الحاج حافظ غلام محمد محمودی قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد ہندو خاندان کے مسلمان نام اس طرح سے رکھے گئے عبدلستار شیخ خود، رحمت بیوی، رمضان بیٹا، منٹھار علی بیٹا، حاکم علی بیٹا، رضوان علی بیٹا، محمد خالد بیٹا، حلیماں بیٹی، نسیم بیٹی، عائیشہ بیٹی۔

قبول اسلام کے بعد نومسلم خاندان کو اسلام میں داخل ہونے کی سند جاری کی گئی اور خاندان کے حق کے اجتماعی دعا کی گئی۔