بدین (عمران عباس) اسرائیل کی جارحیت کے خلاف بدین شہر میں مجلس ِ وحدت المسلمین اور سندھ شیعہ آرگنائزیشن کی جانب سے شاہنواز چوک سے بدین پریس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی رہنمائی مجلس وحد ت المسلمین کے رہنماؤں امان اللہ کورائی، بھادر علی میمن، سلیم خاصخیلی، شجاع خواجہ،اور دیگر نے کی جب کہ سندھ شیعہ آرگنائزیشن کی جانب سے نذیر حسین حیدری بھی شامل تھے، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ فلسطینیوں پر ظلم کیا اور اس میں امریکا نے بھی اس کا ساتھ دیالیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پر پوری امت مسلمہ خاموش ہے، رہنماؤں نے قوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو الگ سے ریاست قرار دیکر انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ؓبدین (عمران عباس) پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے میٹھے پانی کی جھیلوں پر قبضوں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی، ضلع بدین کے صدر مٹھن ملاح، گذشتہ روز بدین پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مٹھن ملاح، عمر ملاح، مکل شاہ، ساجن شیخ، محمد حسن ملاح اور دیگر نے کہا کہ جب تک میٹھے پانی کی جھیلوں سے قبضے ختم نہیں کیئے جاتے اور وہ جھیلیں ماہیگیروں کے حوالے نہیں کی جاتی تب تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت دیگر جھیلوں پر بھی بااثر افراد کا قبضہ ہے جس کے باعث ماہیگیراپنے بچوں کے ساتھ انتہائی بے بسی کی زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں سکھر، شکارپور، کندکوٹ، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر اور شہداد کوٹ کی جھیلیں مکمل طور پر وڈیروں اور بااثر لوگوں کے قبضے ہیں، جس کے لیئے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ایسے اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں جن سے ان جھیلوں پر سے قبضے ختم ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے ان جھیلوں پر قبضوں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی جس میں ان جھیلوں کے نام اور ان پر قبضہ کرنے والوں کے نام میڈیا کے ذریعے دنیامیں لائے جائیں گے۔۔