بدین کراچی روڈ پر مورجھر کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث بس الٹ کر کھائی میں جاگری

Badin Accedent

Badin Accedent

بدین (عمران عباس) بدین کراچی روڈ پر مورجھر کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث بس الٹ کر کھائی میں جاگری، مرد خواتین اور بچوں سمیت تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ صبح کراچی روڈ پر مورجھر کے قریب پیش آیاجہاں پر کراچی کے علاقے لیاری سے آنے والی بس ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث کھائی میں جا گری جس کے باعث تیس سے زائد مرد ، خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔

آنے والی اس بس کے مسافر بدین کے علاقے پنگریو میںلگنے والے مائی جیجاں کے میلے میں جا رہے تھے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیئے بدین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ چار افراد جو زیادہ زخمی تھے انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔