بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں دو زمین کے تقرار پر دو برادیوں میں تصادم، گولیوں اور کلہاڑیوں کا آزانہ استعمال ، چھ افراد زخمی، چار کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
ایک کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر کھوسکی کے قریب دو برادریوں چانڈیہ اور بھوت میں زمین کے تقرار پر خونی تصادم ہوگیا۔
کلہاڑیاں اورگولیاں لگنے کے باعث بھوت برادری کے چھ افرادطیب، محمد سلیم، عبداللطیف، ثنااللہ اور جمن زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لیئے بدین کی سول اسپتال میں لایا گیا جہاں پر چار زخمیوں طیب، محمد سلیم، عبداللطیف اور ثنااللہ کو فوری حیدرآباد رفر کیا گیا جہاں پر طیب کی حالت نازک بتائی جارہی تھی دوسری جانب چانڈیہ برادری کے لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، آخری اطلاع تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔