بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے پیرو لاشاری سے مختلف دیہاتوں میں جانے والے راستے کی پل دھماکے سے گر گئی، آمد و رفت کے لیئے جانے والی بڑی گاڑیوں کی ٹریفک معطل ، علاقہ مکینوں کا احتجاج۔
بدین کے نواحی شہر پیرولاشاری سے مختلف دیہاتوں شفیع لاشاری، سومرو لاشاری، موسیٰ خاصخیلی، صدیق خاصخیلی، حمید خاصخیلی اور دیگر دیہاتوں میں جانے والے راستے پر چھوٹی پل جو کہ چھ ماہ قتل پرووینشنل ھائیویز کی جانب سے تعمیر کی گئی تھی لیکن کرپشن اور ناقص مٹیریل کے باعث پل اچانک سے دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوگئی، پل گرنے کے باعث یہاں سے گذرنے والی بڑی ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ پل کا آدھا حصہ جو بچ گیا ہے وہ بھی کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت مختلف فصلوںکا سیزن بھی شروع ہے جو بڑی بڑی گاڑیوں میں لاد کر شہروں تک پہنچا یا جاتا ہے ، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو بنانے والے کرپٹ افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور پل کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ دیہاتوں کو بدین شہر سے رابطہ ہوسکے۔