بدین کی مقامی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی مستقل ضمانت منظور کر لی

Badin

Badin

بدین : بدین کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھیوں کی بدین کے مختلف تھانوں میں قائم 7 مقدمات میں مستقل ضمانت منظور کر لی. ڈاکڑ ذوالفقار مرزا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہوئے ان کے وکلا کی جانب سے دی گئ درخواست ضمانت کو عدالت نے منظور کر لیا۔

روانگی سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹوکی پاکستان واپسی پر خوشی ہوئی ہے امید ہے بلاول بھٹو نے جس طرح اپنی سیاست کا آغاز کیا تها۔

اسی کو جاری رکھتے ہوئے اپنے شہید نانا اورشہید والدہ کے نقشے قدم پرچلیں گئے اپنے باب کی طرح غریب عوام سے روٹی کپڑا اورمکان چھینے گئے نہی اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہوے کریش میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں گئے انہوں نے کہا بختیاربھٹومیری بیٹی ہے اگر وہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کی سیاست کریں گئی تو وہ ان کی ہر مدد کریں گئے۔