بدین : مقامی رہنماؤں کی جانب سے جھوٹے مقدمے دائر کرنے کے خلاف صحافی تنظیموں کی جانب سے مذمت

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے صحافیوں کے خلاف پولیس اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے جھوٹے مقدمے دائر کرنے کے خلاف صحافی تنظیموں کی جانب سے مذمت، تحریک شروع کرنے کااعلان۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے مخالفین میں ہونے والے تقرار کے باعث بدین پولیس اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے دائر کیئے گئے مقدموں میں بدین پریس کلب کے سابقہ صدر غلام مرتضیٰ میمن، تلہار پریس کلب کے سابقہ صدر حاجی خان لاشاری اور گولاڑچی پریس کلب کے سابقہ صدر مہر الدین مری کے نام شامل کرنے کے خلاف بدین کے صحافیوں کی جانب سے ملکی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

گذشتہ روز کراچی کی دھشت گردی توڑ عدالت سے ضمانت ہونے کے بعد صحافیوں نے بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں سے ملکر درخشاں تھانے کی کرائیم برانچ تھانے پر پولیس افسران سے ملکر جھوٹے مقدموں کے متعلق بیان رکارڈ کرانا چاہا لیکن کرائم برانچ نے بیان لینے سے انکار کردیا جس کے بعد بدین پریس کلب کے صدر نے ساری صورتحال پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی، صوبائی اور ڈویزن کے عہدیداروں کو آگاہ کیا۔

پولیس اور حکومتی پارٹی کی انتقامی کاروایوں سے بھی آگاھ کیا اس سلسلے میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر خالد کھوکھر نے حیدرآباد میں ایک اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بدین کے صحافی بھی شامل ہونگے اجلاس میں بدین کے صحافیوں کے خلاف دائر مقدموں کے خلاف احتجاج کے لیئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔