بدین: اسکول ہیڈ ماسٹر کے قتل کے بعد شہر کے اسکولوں کو سانپ سونگ گیا

Badin School

Badin School

بدین (عمران عباس) 27 روز قبل ضلع بدین کے علاقے لواری شریف میں جرائم پیشہ افراد کی کاروائی میں اسکول ہیڈ ماسٹر کے قتل کے بعد شہر کے اسکولوں کو سانپ سونگ گیا، 27 روز گذر گئے مگر مستقبل کے معمار حصول تعلیم کے بجائے خوف کے سائے میں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، شہر بھر میں تدریسی عمل مکمل طور پر معطل ، سرکاری اسکولوں کو گذشتہ 27روز سے تالے، طلباءاور طالبات کی تعلیم داﺅ پر لگ گئی، حکومت سندھ خاموش ۔

بدین کے علاقے لواری شریف میں 17 دسمبر کو جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں اسکول ہیڈ ماستر محمد اسلم کیریوکے قتل کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے ، گذشتہ 27روز سے لواری شریف شہر کے گورنمنٹ گرلس ھائی اسکول ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سمیت شہر کے دیگر سرکاری اسکول بند ہیں اور شہر بھر میں 27روز سے تدریسی عمل مکمل طور پر معطل ہے ، جس سے لگتا ہے کہ لواری شریف شہر میں تدریسی عمل کو سانپ سونگ گیا ہے شہر میں خوف و ہراس کی صورتحال کے باعث مستقبل کے معمار گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ اساتذہ نے بھی اسکول آنا چھوڑ دیا ہے ۔

جس سے اسکول کی عمارتوں کو تالے لگے ہوئی ہیں شہر میں غیر یقینی اور خوف و ہراس کی صورتحال کے باعث لواری شریف اور گرد نواح کے 2000 ہزار سے زائد طلباءاور طالبات کا تعلیمی مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے، 2000 ہزار سے زائد طلباءاور طالبات کا اسکول نا جانا اور اسکول کی عمارتوں کو تالے لگے رہنا حکومتِ سندھ کے منہ پر تماچہ ہے اور لواری شریف شہر میں حکومتی رِٹ کہیں نظر نہیںآتی، دوسری جانب شہر کی حالت بدستور پہلے جیسے ہے، مشتعل افراد کی جانب سے شہر کی دکانوں کو آگ لگائے جانے کے بعد ابھی تک دکانیں کھل نہیں سکی ہیں جبکہ کہ شہر میں سناٹا سا چھایا ہوا ہے ۔