بدین (عمران عباس) بدین ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں عقیدت مند وں نے 2 محرم الحرام کی رات امام بارگاہوں میں جاکرگریہ کیا اور نواسہ ئے رسول ﷺکو پرسہ دیا، ۔۔ ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ بدین شہر کے مختلف امام بارگاہوں 2 محرم الحرام کی رات مجالس عزاء منعقد کی گئیں جہاں پر ہزاروں عقیدت مند جن میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بدین شہر کی مرکزی امام بارگاہ کاشانیہ زینبیہ، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ عزا خانہ زہرا ، امام بارگاہ قصر شاہ نجف اور دیگر امام بارگاہوں میں علمائے اکرام مولانا مدد علی ملاح، مولانا ابرار حسین ، مولانا ایاز حسین اور دیگر نے خطاب کیا اور مصائب کربلا پڑھا جس پر مجلس میں شریک عزاداران امام حسینؑ نے گریہ کیا اور نواسہ ئے رسولﷺ کی بارگاہ میں نذرانئہ عقیدت پیش کیا، مجلس کے اختتام پر سینہ کوبی بھی کی گئی ، مجلس عزاء میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرس کی بھی بھاری نفری موجود تھی ، اس کے علاوہ ہر امام بارگاہ کی اپنی اسکاؤٹ بھی آنے جانے والوں کی چیکنگ کرتی رہی۔۔۔