بدین، میانوالی: 2 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی

Badin

Badin

بدین/میانوالی (جیوڈیسک) بدین اور میانوالی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ بدین میں حیدر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ایک کار سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے دوسرا حادثہ ماتلی بائی پاس پر ہوا جہاں تیز رفتار وین ریلوے پھاٹک سے ٹکر ا گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب میانوالی میں لاہور جانے والی دو بسوں میں ٹکر سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔