بدین (عمران عباس) بدین میونسپل انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی کے لائینوں کی مرمت نا کرنے کے باعث شہری گٹروں کا گندا پانی پینے پر مجبورہوگئے،نصف صدی سے بھی زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود نئی لائینوں کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ،بدین شہر اور گردو نواح میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی اور پانی کی لائنوں کی مرمت نا کرنے کے باعث شہری گٹر وں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ یہی گندہ پانی شہر کی مساجد ، امام بارگاہوں اور اسکولوں میں بھی سپلائی کیا جارہا ہے ، بدین شہر میں واٹر سپلائی کی لائنوں کا کام نصف صدی سے بھی پہلے کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک انہیں لائینوں میں سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے، جبکہ حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد گندا پانی بھی نہروں اور واٹر سپلائی کے تالابوں میں جارہا ہے اور وہی پانی ان لائیوں کے ذریعے شہریوں کو سپلائی کیا جارہا ہے، گندہ اور بدبودار پانی پینے کے باعث شہریوں میں وبائی امراض نے بھی جنم لے لیا ہے، اس سلسلے میں جب متعلقہ عملے سے بات کی جاتی ہے تو وہ سارا ملبہ پبلک ہیلتھ پر ڈال دیتے ہیں ،شہر بھر میں ہونے والی نئی تعمیرات کے باعث ان لائنوں کی جگہ پر چھوٹی چھوٹی نالیاں پھر گٹرنالے بن چکے ہیں جن سے گذر کر یہ لائنیں لوگوں کے گھروں تک پہنچتی ہیں اور لائنیں پرانی ہونے کےباعث ان میں گٹروں کا گندہ پانی بھی مل جاتا ہے جسے شہری پی بھی لیتے ہیں، شہریوں کی جانب سے گندہ اور بدبودار پانی پینے کے باعث ان میں پیٹ کی مختلف اقسام کی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، سول سوسائیٹی کے رہنماؤں غلام حسین سومرو، حنیف سہڑات، اعجاز خواجہ اور دیگر نے حکومت سندھ، محکمہ بلیدیات اور بدین کی ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بدین میں واٹر سپلائی کی نئی لائنیوں کا کام شروع کرایا جائے تاکہ شہری بیماریوں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔۔۔۔
بدین (عمران عباس ) بدین کے صحافی پر حملہ کرنے مرجرمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، عید کے روز بدین کے صحافی راجا شکیل گھانچی کو گھر پر جاکر تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدم درج ہونے کے باوجود بدین پولیس خاموش تماشائی بنی بھٹی ہے پولیس نے تاحال مجرموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، اس سلسلے مین بدین پریس کلب کے صدر تنویر آرائین جنرل سیکریٹری شوکت میمن و دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کے اگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو پہلے مرحلے میں بدین ميں دھرنا دیا جائے گا، اس موقع پر حيدرآباد یونین آف جرنلسٹ نے کے مرکزی رہنما حاجی خالد محمود گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کے صحافی کے گھر پر حملہ دہشتگردی ہے اور ملزمان کا ایک ھفتہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہونا پولیس کی ناکامی ہے ، سول سو سائٹی بدین کے رہنما منان سومرو ،غلام حسین سومرو ، حنیف سھڑات ، سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرراز یونین ضلع بدین کے صدر ابراھیم سومورو، پروفیسر حاجی گھانچی و دیگر نے آئی جی سندھ ، وزیر داخلہ سندھ ، اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے صحافی راجا شکیل گھانچی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئیے کردار ادا کریں بصورت دیگر احتجاج کادائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔۔۔۔