بدین (عمران عباس) بدین مونسپل کمیٹی انتظامیہ وارا بندی کے خاتمے کے باوجود بدین کے شہریوں کو پانی پہنچانے میں ناکام۔ اکثر علاقے پانی سے محروم شہری شدید مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق مونسپل کمیٹی ضلع بدین کی جانب سے سالانہ وارا بندیوں کے باعث بدین کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔
تاہم 20 دن گزرنے کے بعد بدین کو پانی کی سپلائی بحال ہونے کے باوجود بھی ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو پانی پہنچانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ غریب آباد بدین کے شہریوں محمد عدنان آرائین، اسلم قاضی، سلیمان کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ کے تلاب پانی سے بھرے ہوئے ہونے کے باوجود بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے شہری شدید ازیت کا شکار ہیں۔
شہریوں نے مزید بتایا کہ واٹر سپلائی انچارج مقبول راجو ایک طرف بجلی نہ ہونے کے عذر پیش کرتا ہے تو دوسری جانب پورے شہر کو ایک ساتھ سپلائی کھولی جاتی ہے جس سے پانی میں پریشر نہ ہونے کی وجہ سے پانی کہیں بھی پہنچ ہی نہیں پاتا۔
جبکہ کڑوڑوں روپئے مالیت کا جنریٹر بدین واٹر سپلائی کے تالاب پر پڑے پڑے خراب ہو چکا ہے۔ اور ٹاؤن انتظامیہ کی اسی نااہلی کے باعث بدین کے ہزاروں شہری پانی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر مونسپل واٹر سپلائی انچارج مقبول راجو نے بتایا کہ وارا بندیوں کے باعث پانی دیر سے پہنچا ہے۔
بجلی کی مسلسل بندش کے باعث تالابوں میں پانی بھرنے میں تاخیر ہوئی تو اب سپلائی کے لئے بجلی موجود نہیں جسکی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کی شکایت ہو رہی ہے۔