بدین : نئی فصل آتے ہی کاشتکاروں کیلئے چاول کے ریٹ میں کمی

Crop, Rice

Crop, Rice

بدین (جیوڈیسک) بدین میں چاول کی نئی فصل آتے ہی تاجروں نے کاشتکاروں کے لئے چاول کے ریٹ میں کمی کردی۔ بدین، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو، تلہار اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں چاول کی فصل تیار ہوکر مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہے۔

رائس مل مالکان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چاول کی فروخت میں اضافے سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ سکتی ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دھان کی قیمت کم ہونے سے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاول کی امدادی قیمت فی من تیرہ سو روپے مقرر کر کے کاشتکاروں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔