بدین کی خبریں 12/05/2015

Badin

Badin

بدین (رپورٹ عمران عباس) بدین کی صحافی برادری یوم عزم صحافت کے موقع پر بدین میں صحافیوں کے خلاف مسلسل حکومت اور پولیس کی انتقامی کاروائیوں اور صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف 13 مئی آج بدین اور کراچی میں مظاہرے کرے گی، پیپلز پارٹی کی حکومتی شخصیات اور عہدیداروں کے علاوہ ایس ایس پی بدین کی جانب سے بدین کے صحافیوں کو مسلسل انتقامی کاروائیوں کا نشانا بنایا جارہا ہے اور تازہ تین مئی کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف دھشت گردی ایکٹ کے تحت قائم کئے جانے والے مقدمات میں بدین کے تین سینئر صحافیوں بدین پریس کلب کے سابق صدر غلام مرتضیٰ میمن، تلہار پریس کلب کے صدرحاجی خان لاشاری، اور گولاڑچی پریس کلب کے سابق صدر مہر الدین مری کو بھی بدین پولیس نے مقدمات میں نامزد کیا ہے بدین پریس کلب کے اپیل پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ بدین، حیدرآباد، کراچی اور اسلام آباد میں یوم عزم کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (رپورٹ عمران عباس) سروری جماعت ضلع بدین کے سینکڑوں افراد کی احتجاجی ریلی اور دھرنا، ایم این اے نواب وسان معافی مانگے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گارہنماء ضلع بدین کی سروری جماعت نے پیر محمد حفیظ، پیر علی حسن اور محمد یوسف سومرو کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر بدین پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور نواب وسان کے خلاف سخت نعرے بازی کی رہنماؤں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نواب منظور وسان کی جانب سے سرپرست اعلیٰ سائیں مخدوم امین فھیم کے خلاف بیان دیا گیا ہے کہ ان کو کینسر ہے اور وہ ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں یہ بات سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ امین فھیم بلکل ٹھیک ہیں اور وہ پاکستان میں ہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواب وسان نے اگر معافی نہیں مانگی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (رپورٹ عمران عباس) بدین میونسپل کمیٹی لیبر یونین کی جانب سے تنخواہیں نا ملنے کے خلاف سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی ریلی اور دھرنا میونسپل کے سینکڑوں ملازمیں نے غلام نبی خاصخیلی، غلام مصطفی خاصخیلی،نانجی مل، کرشن کمار اور دیگر کی رہنمائی میں میونسپل آفیس سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ہر ماہ تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتی جس کے باعث ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی بدین کی جانب سے جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے تاکہ کچے ملازمیں کو پکا نا کیا جا سکے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تنخواہیں وقت پر ادا کی جائیں اور کچے ملازمیں کو پکا کیا جائے۔