بدین کی خبریں 29/05/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ٹنڈو غلام علی کے قریب مبینا نجی جیل پر چھاپا، 17 بچے اور 15 ہاری بازیاب، عدالتی حکم پر پولیس نے کاروائی کرکے گاؤں حاجی غنی آرائیں سے ہاری بازیاب کرائے، بدین کے نواحی شہر ٹنڈوغلام علی کے قریبی گاؤں حاجی غنی آرائیں میں سیشن جج بدین کے حکم پر ٹنڈو غلام علی پولیس نے چھاپا مارا جس میں 7مرد 8عورتیں اور 17مرد زمیندار کی نجی جیل میں قید تھے ان کو بازیاب کرالیا بازیاب ہونے والوں میں شریمتی لچھمی، اشوک نمرا، ویرجی، تاری، ریشم، کھیم چند، رام چند اور دیگر شامل ہیں، بازیاب ہاریوں نے میڈیا کو بتایا کہ زمیندار حاجی حفیظ آرائیں نے گذشتہ پانچ سال سے ہمیں مزدوری نہیں دے رہا ہے ہمارے بچوں کو قید کر رکھا ہے اس لیئے ہم نے بیزار ہوکر عدالت سے رابطہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) ٹنڈو باگو میں نشے کا کاروبارعروج پر، پولیس کی سرپرستی میں شہری نشے کی عادی ہونے لگے، بدین کی تحصیل ٹنڈو باگوشہر میں نشے کے کاروبار میں ایک ماہ کی چھٹی کے بعد منشیات کا کاروبارپھر سے زور شور سے جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کی طرف بڑنے لگی ہے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے اور ہر علاقے کی منتھلی مقرر کی ہوئی ہے منشیات کے باعث کتنے ہی نوجوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں شہر کی یہ حالت دیکھ کر مختلف سیاسی وسماجی، اور مذہبی رہنماؤں نے حکومت سندھ اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرکے شہر کو منشیات سے نجات دلائی جائے۔۔