بدین (عمران عباس) مورجھر اسٹاپ پر تیز رفتار سوزوکی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جا گری جس کے باعث سجاد علی خاصخیلی، رسول بخش، عارب، سلیمان، مولا بخش، اسماعیل، شازیہ، نورجھاں، زبیدہ، ارشد، غلام سمیت 23افراد زخمی ہوگئے، مورجھر اسٹاپ کے مکینوں نے زخمیوں کو سول اسپتال بدین منتقل کیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ڈاکٹروں کے مطابق 3 افراد کی حالت نازک تھی جن کو حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری پریشان، سحری اور افطاری خواب بن گیا، ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ جاری نا ہونے کے باعث تاجر اپنی من مانی کرتے ہوئے مہنگے داموں میں اشیاء فروخت کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے شہروں تلہار، ماتلی، ٹنڈوباگو، گولاڑچی، کھوسکی، نندوشہر سمیت دیگر شہروں میں روز مرہ کی اشیاء سبزیاں، پھل، مرغی، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، مچھلی سمیت دیگر اشیاء کا نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگا،رمضان سے قبل مرغی کا گوشت 240میں فروخت ہورہا تھا لیکن اب وہی گوشت 300میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مچھلی 350روپے کلو میں سے 500روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے اس کے علاوہ بڑا گوشت 280میں سے 400 اور چھوٹا گوشت 500میں سے 600میں فروخت کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ٹماٹر 40میں سے 100پیاز، آلو، ٹنڈے، بھنڈی، ہری مرچ، آم، تربوزہ، خربوزہ اور دیگر اشیاء پر فی کلو پر 40سے 60روپے کلوبڑا کر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان منافہ خور تاجروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے اور ناہی کوئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔۔