بدین کی خبریں 21/07/2015

Liyaqat Baloch

Liyaqat Baloch

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ الطاف حسین برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر ملکی سیاست کو سبوتار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کی سیاست کو قوم پرستی کو شہری، دیہی علاقوں میں تقسیم کردیا ہے، الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور عمران فاروق کے قتل کیس میں مقدمات برطانیہ میں بنتے ہیں مگر پریشان ملکی عوام ہوتی ہے، یہ بات انہوں نے العباس ھال بدین میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اور پانی کی قلت کے خلا ف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے آبادگاروں کی کیمپ پر ان سے مل کر کہی، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کا اتنا دکھ ہے تو وہ جلاوطنی چھوڑ کر پاکستان آجائیں اللہ تعالیٰ الطاف کی پاکستان آنے کی خواہش پوری کرے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر کراچی آپریشن کی حمایت سیاسی جماعتوں نے کی مگر اب واویلا بھی وہی پارٹیاں کررہی ہیں، پیپلز پارٹی کے وزراء کے گھروں سے اربوں ڈالروں کی بوریاں برآمد کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لیاری گینگ وار میں پکڑے جانے والے ملزمان کی سرپرستی پیپلز پارٹی اور کراچی کے جرائیم پیشہ عناصر ایم کیو ایم پر ظاہر ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان پر بھارت (را) کے ذریعے حملے کروارہا ہے، اس کے بعد جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جب گرمی کی لہر آئی ہزاروں لوگ اموات کا شکار ہوگئے، حکمران زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان پر نمک چھڑک رہے تھے، اور حکمران دبئی کی طرف بھاگ رہے تھے، سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کا پیسہ دبئی منتقل کیا جارہا ہے، غریب عوام کی کمر کو توڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کسی کرپشن کا نام نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ حکمرانوں سے برآمد تو ہورہا ہے لیکن سندھ پر خرچ نہیں کیا جاتا، اس موقع پر سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ، ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، سید داؤد شاہ گیلانی، اللہ بچایو ھالیپوٹہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ الطا ف حسین برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر ملکی سیاست کو سبوتار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کی سیاست کو قوم پرستی کو شہری، دیہی علاقوں میں تقسیم کردیا ہے، الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور عمران فاروق کے قتل کیس میں مقدمات برطانیہ میں بنتے ہیں مگر پریشان ملکی عوام ہوتی ہے، یہ بات انہوں نے العباس ھال بدین میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اور پانی کی قلت کے خلا ف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے آبادگاروں کی کیمپ پر ان سے مل کر کہی، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو کراچی کا اتنا دکھ ہے تو وہ جلاوطنی چھوڑ کر پاکستان آجائیں اللہ تعالیٰ الطاف کی پاکستان آنے کی خواہش پوری کرے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر کراچی آپریشن کی حمایت سیاسی جماعتوں نے کی مگر اب واویلا بھی وہی پارٹیاں کررہی ہیں، پیپلز پارٹی کے وزراء کے گھروں سے اربوں ڈالروں کی بوریاں برآمد کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لیاری گینگ وار میں پکڑے جانے والے ملزمان کی سرپرستی پیپلز پارٹی اور کراچی کے جرائیم پیشہ عناصر ایم کیو ایم پر ظاہر ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان پر بھارت (را) کے ذریعے حملے کروارہا ہے، اس کے بعد جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جب گرمی کی لہر آئی ہزاروں لوگ اموات کا شکار ہوگئے، حکمران زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ان پر نمک چھڑک رہے تھے، اور حکمران دبئی کی طرف بھاگ رہے تھے، سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کا پیسہ دبئی منتقل کیا جارہا ہے، غریب عوام کی کمر کو توڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کسی کرپشن کا نام نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ حکمرانوں سے برآمد تو ہورہا ہے لیکن سندھ پر خرچ نہیں کیا جاتا، اس موقع پر سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ، ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، سید داؤد شاہ گیلانی، اللہ بچایو ھالیپوٹہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا