بدین(عمران عباس ) بدین میں شہید بینظیر بھٹو پبلک پارک میں پولیس تھانا قائم ، یہ پبلک پارک بدین کی تین لاکھ سے زائد آبادی کے لیئے واحد تفریح کا ذریعاہے جس پر ٹریفک تھانا قائم کردیا گیا ہے، بدین میں پیپلز پارٹی کی گذشتہ دورِ حکومت میں سابقہ اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین کی عوام کی دیرینہ خواہش پر تین کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہید بینظیر بھٹوپبلک پارک تعمیر کروایا تھا۔
جو کہ اس وقت پولیس گردی کی بھینٹ چڑ گیا ہے ، یہ پبلک پارک میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلایا جا رہاتھامگر میونسپل انتظامیہ کی ملی بھگت سے اب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اس پارک میں ڈیرے ڈال لیئے ہیں اور اسے تھانا بنادیا گیا ہے، پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں کے خوف سے خواتین اور بچوں نے بھی پبلک پارک میں آنا چھوڑ دیا ہے ، یہ پبلک پارک بدین کی تین لاکھ سے زائد آبادی کے لیئے واحد سیر و تفریح کا ذریعا ہے جو کہ اس وقت قانون کے محافظوں کے قبضے میں ہے ۔
دوسری جانب اس بارے میں جب نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی سے بات کی گئی توانہوں کا موقف یہ تھا کہ میں نے دودن قبل ہی بدین کی چارج سنبھالی ہے اس لیئے اس بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے، جبکہ بدین تعلقہ میونسپل کمیٹی کے انچارج نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کریا۔