بدین (عمران عباس) بدین میں پولیس کی جانب شہر کے اندر اور نواحی علاقوں میں کاروائی ،خالص چرس اور ہزاروں لیٹر کچی شراب برآمد، انگریزی شراب پر پابندی کے باعث ہوم ڈلیوری کا آغاز۔۔۔
بدین ماڈل تھانے کے ایس ایچ اومحمد ابراہیم جتوئی کی سربراہی میںپولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدین شہر کے بیچ میں قائم فیملی پلاننگ اسپتال کے عقب سے 1100گرام خالص چرس برآمد کرکے ملزم صدیق ملاح کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا۔
جبکہ شہر کے مختلف نواحی علاقوں میں کاروائی کرکے دس ہزار سے زائد کچی شراب برآمد کرکے ان کو بنانے والی فیکٹریوں کو مسمار کردیا اور کچی شراب اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے لیا، یاد رہے کہ ھائی کورٹ کے حکم کے بعد شراب خانوں اور شراب پر پابندی کے بعد کچی شراب اور دیگر منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔
جبکہ کہ عادی افراد کو ھوم ڈلیوری کی سہولیات بھی میسر ہیں، شراب کے کاروبار میں ملوث افراد نے اپنے گھروںمیں شراب کا زخیرہ کرلیاہے اور فون پر آرڈر لےکر ھوم ڈلیوری کی سروس شروع کردی ہے۔
شراب کی ایک بوتل دگنی قیمت میں فروخت ہونے لگی ہے جس کو بدین کی پولیس روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔