بدین (عمران عباس) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے بدین پریس کلب میں آگاہی مہم کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد میڈیا کے ذریعی لوگوں کو اس بیماری سے آگاہی فراہم کرنا تھا، پرووینشنل پروگرام مینجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ ،ڈاکٹر راجندر کمار، اور ڈاکٹر سکندر اقبال نے پروگرام میں موجود صحافیوں کو بتایا کہ سندھ بھر کے اہم اضلاع میں ایڈز پر کنٹرول کرنے کے لیئے حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی جانب سے بہت جلد سینٹرز قائم کیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ بھر میں بہت سے افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کراچی اورلاڑکانہ میں ایڈز کے علاج کے سینٹرز موجود ہیں جہاں پر ایڈز کے مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس کی مین وجاہات جنسی تعلقات، خون کی منتقلی ، استعمال شدہ، بلیڈز، استعمال شدہ انجیشکن اور حجاموں کے پاس موجود استرے اور ڈینٹسٹ کے پاس استعمال کیئے ہوئے اوزار ہیں۔
اگر ان سے بچا جائے تو انسان اس موضی مرض سے بچ سکتا ہے ،پروگرام مینجر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز ایک موضی مرض ہے لیکن اس کا علاج ممکن ہے اس لیئےہمیں بجائے اس کو چھپانے سے اس کو ظاہر کرنا چاہئے تاکہ دوسرے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں،۔