بدین پریس کلب کے سینئر صحافی کی نوجوان اکلوتی بیٹی نے نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین پریس کلب کے سینئر صحافی کی نوجوان اکلوتی بیٹی نے نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، لاش کی تلاش جاری، ڈپٹی کمشنر کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود لاش کی تلاش کے لیئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا

تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے سینئر صحافی عثمان انصاری کی نوجوان اکلوتی بیٹی بختاور نے گذشتہ روزدن کے 12بجہ بدین شہر سے ملحقہ نہر میر واہ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کردی، شہر میں خبر آگ کی طرح پھیل گئی صحافیوں سمیت سینکڑو شہری موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد نے لاش کی تلاش شروع کردی

بدین پریس کلب کے صدر تنویر آرائیں اور دیگر صحافیوں کی جانب سے ڈی بدین محمد رفیق قریشی کو موبائیل کے علاوہ آپریٹر کی ذریعے بار بار امدادی کاروائیوں کے لیئے پیغامات دیئے گئے لیکن ڈی بدین نے بے حسی اور لاپروائی کی مثال قائم کردی کہ بنگلے سے دو منٹ کے فاصلے پر واقع والی جگہ پہنچنا تو دور بات کرنا بھی گوارہ نہ کیا،وہاں پر ایس ایچ او بدین موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی جانب سے جاری لاش کی تلاش کی سرگرمیوں کو دیکھتے رہے

جبکہ رات تک نہر میں کم نا ہونے اور غوطہ خور نا پہنچنے کے باعث لاش برآمد نا ہوسکی،درد ناک اور افسوسناک واقعے کے بعد سینئر محمد عثمان انصاری اور ان کی بیوی اپنی اکلوتی بیٹی کے لیئے دراڑیں مارکر روتی رہی اور کئی بار بیہوش ہوگئی، عثمان انصاری کو بیہوش ہونے اور طبعیت خراب ہونے کے باعث طبعی امداد کے لیئے سول ہسپتال بدین پہنچایا گیا۔اقدام خودکشی کا سبب معلوم نا ہوسکا۔۔۔