بدین پریس کلب کے صدر کا نوجوان بتیجا اچانک دل کا دورا پڑنے کے باعث فوت ہو گیا

Kamran Ahmed

Kamran Ahmed

بدین (عمران عباس) بدین پریس کلب کے صدر کا نوجوان بتیجا اچانک دل کا دورا پڑنے کے باعث فوت، تفصیلات کے مطابق بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں کا نوجوان بتیجا کامران احمد اچانک رات کو دل کا دورا پڑنے کے باعث فوت ہو گیا جس کی نماز جنازہ شام 5بجے ان کے گھرکے سامنے کینٹ روڈ بدین پر ادا کی گئی جس کے بعد مرحوم کی لاش کوصوبہ پنجاب میں ان کے گاؤں کے آبائی قبرستان میں سپر خاک کریا گیا۔

جنازے نماز میں شہر کے سیاسی سماجی مختلف تنظیموں کے لوگوں کے علاوہ بدین پریس کلب کے سے شوکت میمن، عبدالمجید ملاح، ملک الیاس، دودو پنہور، غلام مرتضیٰ میمن، انیس میمن، عبدالطیف زرگر،سید اختر شاھ، عبدالشکور میمن، خالد عباسی، سانون خاصخیلی، عمران خواجہ، اشفاق میمن، محمد علی بلیدی، علی نواز چنہ، ملک دانش سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔