بدین (عمران عباس) پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بدین میں احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا،جب تک شیعہ نسل کشی بند نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔ علمائے اکرام کا خطاب۔
بدین میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شیعہ نسل کشی کے خلاف شاہنوا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر شیعہ نسل کشی ہورہی ہے ، ہمارے ڈاکٹرز، پروفیسرز اور دیگر لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے ،
انہوں نے کہا کہ پاکستان جب سے بنا ہے پھر اس میں دو کسی کا بھی چاہے مشرف کا دور ہو یا بینظیر بھٹو کا دور ہو، جنرل راحیل شریف کا دور ہو یا پھر نواز شریف کا دور ہو لیکن ٹارگیٹ صرف اور صرف شیعوں کو ہی کیا گیا ہے ، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ شیعوں کو ٹارگیٹ اس لیئے کیا جاتا ہے کہ ہم حسین ؑ ابنِ علی ؑ کے پیروکا رہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک شیعہ نسل کشی بند نہیں کی جاتی یہ احتجاج جاری رہیں گے۔