بدین کی خبریں 22/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بدین نے ضلع بھر کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں، ضلع بھر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی بھی نافذ کردی، ڈپٹی کمشنر شوکت حسین جوکھیو نے حالیہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے سرکاری عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے پیر، منگل اور بدھ کو ضلع بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہےجس سے نمٹنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر نے حکومت سندھ سے مزید امداد کی اپیل بھی کردی ہے، دوسری جانب پروویشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ نے ڈی سی بدین سے رابطہ کرکے پانی کے اخراج والی دس ہیوی مشینیں اور مالی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی بدین نے ڈائریکٹر سیڈا میر غلام علی ٹالپر اور ایل بی او ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو ہنگامی حالات کے دوران اپنی کیمپس بدین ہیڈ کواٹر میں قائم کرنے اور نہروں کے کمزور پشتوں کو مظبوط کرکے والی مشینری بھی مہیا کرنے کا کہا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان مشینیری کو استعمال کیا جاسکے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) اسسٹنٹ کمشنر بدین لال ڈنہ منگی کی سربراہی میں ٹی ایم او کی جانب سے گزشتہ روز بھی شہر کے مین برساتی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہا، شاہنواز چوک سے گزرنے والے مین برساتی نالے پر تعمیر کی گئی غیر قانونی طور قائم کی گئیں دکانوں اور پاتھاروں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا گیا ، آپریشن کے دوران اندرونی شہر چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور شہر بھر کے لوگ بھی جمع ہوگئے، آپریشن کو دیکھ کر غیر قانونی طور پر تعمیرات کرنے والے دیگر افراد خود تعمیرات گرانے کے لیئے انتظامیہ سے ایک دن کی مہلت بھی طلب کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیورج کے پانی کے اخراج کے باعث سارے بارشی نالوں سے قبضے خالی کرائے جائیں ورنہ ہم خود ان کو ختم کردیں گے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس)بدین کے علاقے پوسٹ آفیس روڈ پر گزشتہ پانچ دونوں سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نا ہونے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ، بلاول پارک چوراہے پر ٹائر جلاکر دھرنا دے دے دیا، کہتے ہیں حیسکو والے ٹرانسفامر تبدیل کرنے کے پیسے طلب کررہے ہیں،بدین کے علاقے پوسٹ آفیس روڈ پر نانی گلابی مسجد کا ٹرانسفامر گزشتہ پانچ روز سے خراب ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بجلی کی معطلی اور خراب ٹرانسفارمر تبدیل نا کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے بلاول پارک چوراہے پر دھرنا دیااور ٹائر جلاکر حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ، جس کے باعث اندرونی سندھ چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہوگئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نا کرنے کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ حیسکوآفیس کی جانب سے کوئی بھی حل نہیں نکالا جارہا ہے اور اوپر سے پیسے بھی طلب کیئے جارہے ہیں ، دوسری جانب پولیس تھانہ کے سٹی انچارچ سالم کھوسہ کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Badin

Badin

بدین (عمران عباس)بدین کے ساحلی علاقوں میں جہاں پر بجلی کا کوئی نظام موجود ہی نہیں وہاں پر نجی تنظیم کے پروجیکٹ کے تحت نصب کی جانے والی سولر لائٹس سے علاقہ مکینوں میں امید کی نئی کرنیں جاگ گئیں، دیہاتوں میں لائٹ آنے سے خواتین اپنے ہنر اور بچے اپنی پڑھائی کو آگے بڑھانے میں مصروف ہوگئے ۔ ضلع بدین کے بیشتر ساحلی علاقوں کے مکین ابھی بھی ہزاروں سال پرانے دور والی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں پر69 سال گزر جانے کے باوجود کوئی بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں کی گئیں ہیں ، خواتین کے ہاتھوں میں ہنر اور بچوںمیں آگے بڑھنے کی لگن موجود تو ہے پر آگے بڑھنے کےذرائع موجود نہیں ہیں جس کے باعث متعلقہ علاقوں کے لوگ بڑی اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، نجی تنظیم لاڑ انوائرومینٹل اویئرنیس فورم اور سمال گرانٹس، ایمبسڈر فنڈز پروگرام یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے بدین کی ساحلی پٹی کے 22 دیہاتوں میں 547 خواتین اور 547 بچوں میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں ہیں جس سے 4370 علاقہ مکین فائدہ حاصل کرسکیں گےجبکہ دیہاتوں کے باہر سولر لائٹس نصب بھی کی گئیں ہیں جس سے وہ علاقے بھی روشن نظر آئیں گے، علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پروجیکٹ کے تحت ملنے والی لائٹس سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا جس کے بعد خواتین اور بچوں کے اندر چھپا ہنر باہر آئے گا اور ہمارے دیہات ترقی کرینگے۔۔۔