بدین کی خبریں 17/6/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے نواحی علاقوں سے 150 غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل، نومسلوں کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق ستیانی شریف کے روحانی پیشوا حافظ غلام محمد سوہو کے ہاتھ پر ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر بدین کے نواحی گائوں مٹھو شیخ کے 110 ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسلام قبول کیا، اس موقع پر حافظ غلام محمد سوہو نے نومسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھایا اور انہیں دائرہ اسلام میں داخل کیا، اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام محمد سوہو نے کہا کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب جس میں جبر کا تصور تک نہیں، حقوق العباد خدا تعالی کے نزیک حقوق اَللّٰهُ سے زیادہ اہم ہیں ،اسلام وہ مذیب ہے جس نے عورت کو عزت و قار کا مقام عطا کیا، اللہ کے آخری نبی سراپا رحمت ہیں اور انکے بتائے راستے پر چلنے والے کے لئے جنت واجب ہے ، اجتماع کے موقع پر درودو سلام کی روح پرور محفل بھی منعقد کی گئی جس میں ہزاوں عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر نومسلوں کو خصوصی مبارکباد دی گئی اور انکے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ، دوسری جانب گولاڑچی تحصیل کے 40 غیر مسلم افراد جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھیں ان کو سید نادر علی شاہ نے کلمہ توحید پڑھایا جس کے بعد مولانا بھادر علی میمن نے وحدانیت پر درس بھی دیا، تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداران ،خواجہ جماعت کے صدر شجاعت علی حیدری اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے اور نومسلوں کو مبارک باد دی۔۔

بدین (رپورٹ: عمران عباس) ماڈل تھانہ پر سول جج کا چھاپا، رکارڈ کی چھان بین، ایس ایچ اور بدین کو آج رکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم۔۔
گزشتہ رات تحویل میں لیئے گئے ندیم جمالی نالی شخص کے بھائی احسان جمالی نے سول جج بدین کو شکایت کی تھی کہ بدین پولیس نے نوجوان سلیم کو بلاجواز گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے جس پر سول جج بدین منگھا رام نے کاروائی کرتے ہوئے بدین ماڈل تھانہ پر چھاپا مارا اور مقدمات بک چیک کیئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ نوجوان ندیم پہلے ایک مقدمے میں نامزد ہے جس کے بعد پولیس نے ندیم کو لاکپ کردیا ، گرفتار نوجوان کے ورثہ نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ندیم کراچی سے مویشی فروخت کرکے گاؤں لوٹ رہا تھا تو تھانے پر تعینات اے ایس آئی ذوالفقار شر نے بدین شہر میں قاضیہ واہ پر اس کو گرفتار کرلیا جس کے بعد ہم نے سول جج بدین کو درخواست دی ہے اور انہوں نے یہ کاروائی کی ہے، دوسری جانب سول جج بدین نے ماڈل تھانے کےایس ایچ او محمد ابراہیم جتوئی کو رکاڈ کے ساتھ آج کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔۔۔

بدین(رپورٹ: عمران عباس)ڈی سی بدین کے حکم پر ٹی ایم اے حرکت میں آگئی، شہر میں آوارا کتوں کو زہر دے کر مارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، سینٹری انچارچ غلام مصطفیٰ خاصخیلی کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں عابد ٹاؤن، قائد اعظم روڈ ، کچھی محلہ ، سیرانی روڈ اور دیگر علاقوں سے زہر کے ذریعے 80 آوارا کتوں کو مارد دیا گیا ہے جبکہ آوارا کتوں کو مارنے کا یہ آپریشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا، یاد رہے کہ بدین شہر میں پچھلے کچھ دنوں سے آوارا کتوں کی تعدار میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا اور دس کے قریب افراد ان کے کاٹنے کا شکار بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد ڈی سی بدین شوکت حسین جوکھیو کی جانب سے دیئے گئے احکامات کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

بدین (رپورٹ: عمران عباس )بدین کی تحصیل ماتلی کے علاقے ٹنڈو غلام علی کی پولیس نے چند دن قبل آٹھ سالا معصوم بچے پر جنسی زیادتی کا الزام لگاکر مقدمہ تو درج کرلیا تھا لیکن چار روز گزرجانے کے باوجود پولیس بچے کا میڈیکل کرانے میں ناکام ہوگئی ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے نے دن دہاڑے سڑک پر سات سالا بچی کو جنسی تشدد کا نشانا بنایا تھا۔۔ بدین کی تحصیل ماتلی کے علاقے ٹنڈو غلام علی کی پولیس نے نابالغ آٹھ سالا بچے اصغر آرائیں کو چار روز قبل جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن اور ایف آئی آرمتن کے مطابق بچے نے دن دہاڑے بیچ سڑک پر سات سالا بچی سے زیادتی کی تھی اور اب چار روز گرزجانے کے باوجود بچے کا میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوسکا ہے ،مقامی ڈاکٹرز کے مطابق بچہ بالغ نہیں ہے اس لیئے میڈیکل ٹیسٹ میں دشواری پیش آرہی ہے اس لیئے اب بچے کا ٹیسٹ حیدرآباد سے کرایاجائے گا، دوسری جانب بچے کے رشتیداروں نے الزام لگایا کہ مخالفین سے پلاٹ کا تنازع جاری ہے جس کے بعد مخالفین نے بچے پر یہ الزام لگایا تاکہ ہم وہ پلاٹ مخالفین کے حوالے کردیں، دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق آٹھ سالا بچے پر جنسی زیادتی کا مقدم جووینائل جسٹس سسٹم آرڈیننس 200 کے خلاف ورزی ہے ۔۔۔