بدین (عمران عباس) شاہ کریم کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کی بدین میں خودسوزی کی کوشش، نوجوان نے چھری سے اپنے گلے اور کلائی کو کاٹ دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل، میری بیوی مجھ سے روٹھ گئی ہے اور سسر اسے واپس آنے نہیں دے رہاہے جس کے باعث ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوا ہوں اگر دودنوں میں بیوی کو میرے حوالے نا کیا گیا تو اپنے آپ کو ختم کردوں گا، نوجوان کی دھمکی، بدین کے ماڈل تھانہ کے سامنے رہائشی کالونی میں ضلع ٹنڈومحمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کا رہائشی 25 سالہ زہیر عباس نے چھری سے اپنے گلے اور کلائی کو کاٹ دیا جسے زخمی حالت میں بدین سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اسپتال میں نوجوان نے اپنا بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے آٹھ سال قبل ڈاکٹر کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی اور معمولی جگھڑے کے باعث میری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی جس کے بعد میرے سسر میری بیوی کو میرے پاس آنے نہیں دے رہے ہیں اگر ایک دن کے اندر میری بیوی مجھے واپس نہیں ملی تو دوسرے دن میں خودکشی کرلوں گا۔
بدین(عمران عباس) بدین شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ہی رات میں چور 4 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقد لے اڑے،شہریوں میں خوف، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، بدین شہر کی مین ہول سیل کی مارکیٹ میں گزشتہ رات چور4 دکانوں کے تالے توڑ کر اند موجود لاکھوں کی نقدی لے اڑے، قائد اعظم روڈ پر موجود چاروں دکانوں کے مالکان، آصف خواجہ، سجاد خواجہ، قاضی امتیاز اور جمیل میمن کے مطابق چوری رات کو 1 سے 4 بجے درمیاں ہوئی ہے جبکہ چوری کی واردات کو طریقہ کار بھی ایک ہی ہےکیوں کے چاروں دکانوں کے تالے توڑے نہیں گئے بلکہ کسی ماسٹر کی سے کھولے گئے ہیں جس کے بعد اندر موجود کیش رقم چوری کی گئی ہے، چاروں دکانوں پر چوکیدار بھی مامور کیئے گئے ہیں وہ بھی رات کو موجود تھے اس کے باوجود دکانوں سے چوری سمجھ سے بالاتر ہے، یاد رہے کہ تین دن قبل غریب آباد کے ایک میڈیکل اسٹور سے بھی چور تین لاکھ روپے لے اُڑے اس کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے، دوسری جانب پولیس سٹی انچارج سالم کھوسہ کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ تاحال چوری کا کیس داخل نہیں ہوسکا تھا۔۔
بدین (عمران عباس )پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 18اکتوبر کو حیدرآبادمیں ہونے والے جلسہ عام جمہوریت کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا یہ بات پیپلزپارٹی ضلع بدین کے انفارمیشن سیکریٹری فدا حسین مندھرو نے 18آکتوبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزرپارٹی غریب ہاریوں مزدوروں کی پارٹی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام میں تاریخی خطاب کریں گےملک بھر میں آمریت کی پیداوار پی پی پی مخالفین کے لیئے ہمیشہ کی طرح یہ جلسہ بھی ان کے منہ پر چماٹ ہوگی سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ عوامی لیڈروں کو دل سے قبول کیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جلسہ میں شرکت کے لیئے ضلع بدین سے سیکڑوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز اور دیگر عوام بھرپور شرکت کرے گی جبکہ جلسہ میں کو چیئرمین آصف علی زرداری ، فریال ٹالپر، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عاجز دھامرا، ڈاکٹرسکندر میندھرو سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔۔۔