بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر کڑیو گھنور کے گاؤں پاندی چانگ کی رہائیشی 40سالا عورت سول اسپتال بدین میں مبینا علاج نا ہونے کے باعث فوت، ورثاء کی جانب سے سول اسپتال کے احتجاجی مظاہرہ، اسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف سخت نعریبازی، ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔
فوت ہونے والی عورت ملوکاں زوجہ اللہ ڈنو چانگ کو خون کی کمی کے باعث گاؤں پاندی چانگ سے بدین سول اسپتال علاج کے لیئے لایا گیا تھا،فوت ہونے والی ملوکاں کے ورثاء کی جانب سے بدین سول اسپتال کے باہر لاش رکھ کردھرنا دیا گیا، مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے خون کے بندوبست کا کہا جو بڑی مشکل سے ہمیں ملا، انہوں نے کہا کہ چار گھنٹے سے بھی زیادہ خون پڑا رہا لیکن ڈاکٹروں نے لگایا نہیں۔
انہوں نے ڈاکٹروں کی لاپروائی پر ڈاکٹروں کے خلاف نعریبازی کرکے انہیں فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا، دھرنا رات دیر تک جاری تھا،اس سلسلے میں سول سرجن ڈاکٹر کوثر میندھرو سے موبائل پر رابطہ بھی کیا گیا لیکن ڈاکٹر کے بیٹے نے فون رسیو کیا اور کہا کہ بابا سو رہے ہیں۔