بدین (عمران عباس)اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف بدین میں بھی ریلی نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق جسے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی۔۔۔
بدین میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بلاول پارکے سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک کارکنان محمد حماد جٹ، جنید انور لغاری، نفیس میمن ، واجد علی خواجہ ، اور دیگر رہنماؤں کا کہناتھا کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے اور ان پر بے پناہ تشدد بھی کیا جارہاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پر امن احتجاج اور ریلیاں ہمارا حق ہےجس سے ہمیں کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی پھر چاہے وہ طاقت حکومت کی صورت میں کیوں نا ہو 2 تاریخ ہونے والا دھرنا اور اس میں شرکت کرنے والی عوام کا سمندر یہ ثابت کر دیگا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ دھرنا فیصلہ کن دھرنا ثابت ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) میونسپل کمیٹی کے ہندو ملازمین نے دیوالی کےتہوار پہ شدیداحتجاج کرتے ہوئےڈی سی چوک تک ریلی نکال کر میونسپل کے خلاف شدید نعریبازی بھی کی۔
بدین میونسپل کمیٹی کے ہندو ملازمین کی جانب سےدیوالی پہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی آفس سے ڈی سی چوک تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء میں خواتین خاکروب بھی شامل تھیں جنہوں نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پہ ان کا کہنا تھا کہ افسران کی ہٹ دھرمی کے سبب ہندو ملازمین دیوالی کی خوشیوں سے محروم ہیں اور آج دیوالی کے روز انکے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں، پوری دنیا آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے لیکن ان کے گھروں میں ماتم ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ سے اپیل کی یہ ڈی سی بدین اور دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کرائی جائے کہ سندھ بھر میں اقلیتی ملازمین کی تنخواہیں ہوگئیں لیکن ہماری کیوں نہیں ہوئیں ۔۔۔۔