بدین (عمران عباس) بدین میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، سماجی تنظیم سیو دی کنٹری کے رہنماﺅں ،علی انور شاھ،حاجی احمد گھانچی، منظور علی شاہ، عمران جونیجو، ارشاد احمد میمن، محمد حنیف سومرو، محمد اسماعیل پڑھیاڑ، اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے باعث شہر میں لوگوں کے اندر خوف طاری ہوگیا ہے۔
رہنماﺅں نے مزید کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں ہونے والی ڈکیتی اور چوریوں کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، انہوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ ملوث لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔