بدین (عمران عباس) بدین پریس کلب کی جانب سے سابقہ وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے والد سابق سپریم کورٹ کے جج قانون دان جسٹس (ر) ظفر حسین مرزا کے انتقال پر اظہار تعزیت، بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، نائب صدر عبدالمجید ملاح، جنرل سیکریٹری شوکت میمن اور دیگر سینئر صحافی اللہ رکھیو نعیم، عبداللطیف زرگر، خالد عزیز عباسی، اختر شا، شکیل گانچی ، حمید سومرو، انیس میمن ، مرتضیٰ میمن، عمران عباس، محمد علی بلیدی ، اشفاق میمن، اور دیگر نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدین(عمران عباس) ضلع کونسل بدین الشہباز یونین ایمپلائز کے صدر محمد خان جمالی، جنرل سیکریٹری وزیر علی خاصخیلی اور دیگر عہدیداروں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک کرپٹ غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازم کی جانب سے گذشتہ روز اخبارات میں یہ خبر چلائی گئی تھی کہ ضلع کونسل بدین میں حیدرآباد کے کمشنر نے چھاپہ مارا ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے کسی بھی رکارڈ کو غائب نہیں کیا گیا ہے اور ناہی جھوٹے آرڈر جاری کیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم خود گذشتہ دوسالوں سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے رہے ہیں کہ ضلع کونسل میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمیں کو نکالا جائے، انہوں نے کہا کہ ان بھرتیوں میں ملوث صاحب ڈنو شیخ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے جھوٹے قصے بناکر میڈیا میں غلط بیانی کی گئی ہے ،انہوںنے مطالبہ کیا کہ کرپٹ اور جھلی بھرتی ہونے والے ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔