بدین (عمران عباس) بدین میں 15 روز گذر جانے کے باوجود خصوصی بچوں کے اسکول سے پانی کا اخراج نا ہو سکا، معذور بچوں کو اسکول اور کلاسوں تک جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک ان معذور بچوں کے اسکول سے پانی کے اخراج کا کوئی بندوبست نہیں کیا ہے۔
بدین میں بارشیں ختم ہوگئیں لیکن بارشوں کا پانی ہے کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لیتا، بدین شہر میں موجود خصوصی بچوں کے اسکول میں 15دن گذرجانے کے باوجود بھی ضلعی حکومت کی جانب سے پانی کا اخراج نہیں کیا جا سکا۔
معذور بچے جو دوسرے بچوں سے زیادہ توجہ کے حامل ہوتے ہیں پانی کے باعث وہ بچے اسکول اور پھر کلاس روم تک جانے میں شدید دشواری محسوس کرتے ہیں جبکہ ان بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے ایک وین بھی جس کو بارش کے باعث کسی دوسری جگہ منتقل کردیاگیا ہے ، اسکول میں پانی بھر جانے کے باعث بچوں کی حاضری میں بھی بہت فرق آچکا ہے جبکہ ضلعی حکومت اس پر کوئی بھی دھان نہیں دے رہی ہے۔۔