بدین کی خبریں 5/6/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے شہر تلہار کی میر واہ کینال میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے، ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، نماز جنازہ میں شہر بھر کے لوگ شریک، تینوں بچوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ شہر کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔ تلہار پولیس کے مطابق گزشتہ شام میر واہ کینال میں نہانے کے لیئے جانے والے تین بچے جن کی عمریں سات سے نو سال کے درمیاں تھیں ڈوب گئے تھےجن میں سے ایک بچے کی لاش کل رات کو ہی نکال لی گئی تھی جبکہ دو بچوں کی لاشوں کی تلاش غوطہ خوروں کی مدد سے جاری تھی جو کہ 12 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پوری ہوگئی اور باقی دو بچوں کی لاشیں بھی مل گئیں ،تین بچوں نو سالا شعیب کچھی، آٹھ سالا ابراھیم کھٹی اور سات سالال شاکر کھٹی کی اموات پر متعلقہ گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور شہر کی فضا بھی سوگوار ہوگئی ہے، جبکہ تینوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کرکے ان کی تدفین بھی کردی گئی جبکہ جنازے نماز میں شہر بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین( عمران عباس خواجہ )جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے العباس ھال بدین میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے شہزادے سے جے آئی ٹی کی جانب سے احتساب شروع کیا گیا تو حکمرانوں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں گئیں ہیں ملک میں احتساب کرنے کے لیے دھرتی تنگ کردیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں کہ رمضان احتساب کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں حکمرانوں کا اسٹیٹسکو ٹوٹ جائے گا انہوں نے مزید کہا حکمرانوں نے جھوٹے اعلانات کیے کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن افسوس کی بات ہے سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی غائب ہوجاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وپڈا کی لوڈ شیڈنگ کا عوام پر مظالم ڈھایا گیا ہے ایسا نہ ہو کہ عوام سڑکوں پر نکل کر حکمرمرانوں کے خلاف اعلان نجات کرے تو پھر حکمرانون کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی انہوں نے مزید کہا سندھ کے حکمرنوں نے کرپشن کی انتہا ء کردی ہے عوام کے لیے صحت اور تعلیم کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے اس موقع پر امیر ضلع بدین غلام رسول احمدانی،سید داؤد شاہ گیلانی ،اللہ بچایو ہالیپوٹہ و دیگر نے خطا ب کیا۔۔۔۔